پنجاب پولیس نے عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے: آئی جی

آئی جی پنجاب عثمان انور فائل فوٹو آئی جی پنجاب عثمان انور

آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، پولیس پر اب گولیاں چلائی گئیں تو اس کا جواب گولی سے دیا جائے گا۔

پولیس لائنز میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پولیس والے قصور وار نکلے تو سزا دیں گے جبکہ عمران خان کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے پولیس پر لگائے گئے الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہر سطح پر الزام کا سامنا کریں گے۔

install suchtv android app on google app store