پنجاب حکومت نے عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام پر جوڈیشل کمیشن بنا دیا

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

نگراں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان حملے کے بیان پر پنجاب حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنادیا جو تحقیقات کرے گا، اگر عمران خان پر حملے کے الزام میں ایک فیصد بھی سچائی ہوگی تو ملوث لوگوں کو سخت سزا ملے گی، اگر الزام درست ہے تو اس پر ایکشن ہونا چاہیے اگر غلط ہے تب بھی ایکشن ہونا چاہیے۔

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ آگے لے جانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہے، الیکشن کمیشن نے پنجاب کے علاوہ دیگر اداروں سے مشاورت کی تو سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کیا ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان پولیس والوں کو برا بھلا بھی کہہ رہے ہیں پھر سیکیورٹی بھی مانگ رہے ہیں، عمران خان کا پولیس والوں کو گالم گلوچ و دھمکیاں غلط بات ہے۔

install suchtv android app on google app store