حکومتی رٹ قائم کرنے کیلئے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی فائل فوٹو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاست کی رٹ قائم کرنا بہت ضروری ہے، اگر کوئی اسے چیلنج کرے گا اور پولیس والوں کی طرف ہاتھ بڑھائے گا تو وہ ہاتھ توڑیں گے، اب وہ چیز نہیں رہے گی، حکومتی رٹ قائم کرنے کیلئے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی جی سے کہا کہ آپ کو کھلی چھٹی ہے، اب ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھیں گے، کوئی ہاتھ بڑھائے گا تو ہاتھ توڑیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس کی گاڑی کو توڑا، پولیس اہلکاروں کوروک کراسلحہ چھیناگیا، کوئی سیاسی ورکراس طرح کی حرکت نہیں کرتا۔ زمان پارک میں پنجاب کےباہرسے لوگ آئے ہوئے ہیں، حکومتی ہرصورت رٹ قائم کریں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس نے زمان پارک کو کلیئر کراکر ٹریفک رواں دواں کی، ہماری کوشش ہے ماحول خراب اور کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ حکومت اور ریاست کی رٹ بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی پولیس فورس کےساتھ کھڑاہوں، اب جو قانون توڑے گا اس کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی، پولیس کو ہدایات دی ہیں جو قانونی کارروائی ہےوہ کریں۔ سیاسی معاملات چلائیں،اس طرح کی حرکتوں کی اجازت نہیں دیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عمران خان کارکنان سےکہتےہیں پولیس کومارو، عمران خان دھمکیاں دینا چاہتے ہیں تو سیکیورٹی واپس کردیں، یہ نہیں ہوگا پولیس سیکیورٹی بھی دے اور گالیاں بھی کھائے، پولیس عمران خان کی گالیاں کھاکر سیکیورٹی نہیں دے سکتی۔

install suchtv android app on google app store