مریم نواز اور حمزہ شہباز کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

مریم نواز اور حمزہ شہباز فائل فوٹو مریم نواز اور حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور حمزہ شہباز نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، حمزہ شہباز پی پی 146 اور پی پی 147 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ حمزہ شہباز کے وکلا نے ان کےکاغذات نامزدگی تیار کرلیے ہیں۔

خیال رہےکہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے پی پی 173 سے کا غذات جمع کرائے ہیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو بھی اس حلقے سے الیکشن لڑنےکی دعوت دی ہے، مریم نواز نے اس حلقے سے کاغذات حاصل کیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store