پنجاب الیکشن: مسلم لیگ (ن) نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

پنجاب الیکشن: مسلم لیگ (ن) نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں فائل فوٹو پنجاب الیکشن: مسلم لیگ (ن) نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے صوبہ پنجاب میں ن لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

یہ بات ن لیگ کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بتائی ہے۔

میاں شہباز شریف نے پارٹی صدر کے طور پر اس ضمن میں ہدایات جاری کرتے ہوئے امیدواران سے کہا ہے کہ وہ اللہ کا نام لے کر انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کریں۔

پارٹی ٹکٹ کے امیدواران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں جمع کرانے کے لیے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہ رابطہ کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق میاں شہباز شریف نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈز کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی اور کہا کہ امیدواران 12 مارچ کی آخری تاریخ کا اعلان ہونے کے پیش نظر اپنے حلقوں میں کاغذات جمع کرائیں۔

انہوں نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان اور عوام کی خدمت کا نام ہے، قائد نواز شریف کی رہنمائی میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، اب بھی سرخرو ہوں گے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی میں کمی، دہشت گردی کا خاتمہ، عوام کیلئے بہترین سفری سہولتیں نواز شریف اور ان کی جماعت کی پہچان ہے، بجلی کے اندھیروں کو مٹایا، پاکستان کو معاشی قوت بنایا، ایک بار پھر یہ منزل حاصل کریں گے۔

وزیراعظم اورن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع دیے، لیپ ٹاپ اور وظائف دیے، یہ سفر آگے بڑھائیں گے جب کہ معاشی تباہی، مہنگائی اور مسائل کے عذاب میں مبتلا کرنے والوں کو عوام جانتے اور پہچانتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store