تحریک انصاف نے لاہور میں نکالی جانے والی انتخابی ریلی کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر فائل فوٹو پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں نکالی جانے والی انتخابی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے، اعلان پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سابق وفاقی وزیر حماد اطہر نے کہا کہ عمران خان کی تقریر پر پابندی عائد کی گئی ہے، ہماری ریلی کو غیر قانونی طریقے سے روکا گیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان سے کہتے ہیں پرامن رہیں اورگھر چلے جائیں، یہ ملک میں خون خرابہ اور افراتفری چاہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store