لاہور میں جلسے، جلوس، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد

لاہور میں جلسے، جلوس، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد فائل فوٹو لاہور میں جلسے، جلوس، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور میں جلسے ، جلوس اور ریلی پر پابندی کا نفاذ آج سے ہی شروع ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی آئندہ 7 روز تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیاسی اجتماعات پر پابندی فسطائی حکومت کا نیا ہتھیار ہے، سامراجی قوتیں ہمیشہ عوام سے خوفزدہ رہی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے اپنے حقوق کیلئے ہمیشہ لڑائی لڑی ہے، ہم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف آج اپنی انتخابی مہم لاہور میں ریلی کے ذریعے کررہی ہے۔

install suchtv android app on google app store