پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 8 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار فائل فوٹو سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی) نے صوبے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے موصول خفیہ اطلاعات پر آپریشن لاہور اور سرگودھا میں کیا۔ اس دوران لاہور سے پانچ اور سرگودھا سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کاتعلق کالعدم القائدہ اور تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری 33 متشبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی۔ مذکورہ دہشت گردوں کے خلاف 5 مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی آئی ہے۔

گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی نے ایک مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے مشتبہ دہشت گرد کو ہلاک کرنے کرنے اور خفیہ اطلاعات پر مختلف اضلاع میں کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دیگر 11 اراکین کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store