ہمیں جب بھی حکم ملے گا، الیکشن کرا دیں گے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان فائل فوٹو نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہےکہ جب بھی حکم ملےگا الیکشن کرا دیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں لاہور کا رہنے والا ہوں، لاہور کا کوئی پروجیکٹ نہیں رکنے دیں گے۔ 

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، ہمارا خیال تھا کہ گرفتاریاں دینے والے بہت زیادہ ہوں گے، بہت زیادہ گرفتاریوں کے پیش نظرکچھ لوگوں کو دیگر شہروں کی جیلوں میں بھیجا گیا۔

الیکشن کرانے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں جب بھی حکم ملے گا، الیکشن کرا دیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں لاہور کا رہنے والا ہوں، لاہور کا کوئی پروجیکٹ نہیں رکنے دیں گے، جاری پروجیکٹس کی تکمیل ترجیح ہے، جو پروجیکٹ کم وقت میں مکمل ہو سکتے ہیں، مکمل کرائیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی سی بی سے معاہدہ ہوگیا ہے، پی سی بی لائٹس خریدے گا، لائٹس کرائے پر نہیں لیں گے، صرف لائٹس کےکرائےکی مد میں گزشتہ سال 60 کروڑ روپے خرچ کیےگئے، رواں سال بھی لائٹس کےکرائے کا خرچ 50 کروڑ روپے تھا۔

install suchtv android app on google app store