سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار فائل فوٹو سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں پنجاب بھر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کو لاہور سمیت گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں میں عبدالرحمان، روید خان، غلام اللہ، احمد حسن، جلیل احمد، امداد اللہ، باسط علی، جنید علی شامل ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

گرفتار دہشتگردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 20 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ، رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 476 کومبنگ آپریشنز کے دوران 91 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جب کہ مشتبہ افراد کے خلاف 67 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store