پیٹرول 35 روپے فی لیٹر اضافے پر پرویز الٰہی کا طنز سے بھرپور ردعمل

 پیٹرول 35 روپے فی لیٹر اضافے پر پرویز الٰہی کا طنز سے بھرپور ردعمل فائل فوٹو پیٹرول 35 روپے فی لیٹر اضافے پر پرویز الٰہی کا طنز سے بھرپور ردعمل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے۔

انہوں نے کاکہا مریم نواز کی واپسی پر قوم کو 35 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی اسحاق ڈالر نے سلامی دی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں، محسن نقوی کی حکومت میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

install suchtv android app on google app store