پرویز الٰہی کا فواد چوہدری کی اہلیہ سے اپنے بیان پر معذرت

پرویز الٰہی کا فواد چوہدری کی اہلیہ سے اپنے بیان پر معذرت فائل فوٹو پرویز الٰہی کا فواد چوہدری کی اہلیہ سے اپنے بیان پر معذرت

 مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے معذرت کرلی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپنے بیان پر معذرت کی۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ فواد چوہدری ایک زیرک سیاستدان ہیں اور عمران خان کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

پرویز الٰہی کی معذرت پر حبا چوہدری نےمشکل وقت میں اظہار یکجہتی پر سابق وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہےکہ فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد پرویز الٰہی کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فواد چوہدری کو دیر سے گرفتار کیا گیا، اگر پہلے گرفتار کرلیا جاتا تو ہمارا کام بن جانا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store