نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نگران صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، نگران صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔
نگران صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس آج سہ پہر وزیر اعلیٰ آفس میں ہو گا، اجلاس میں اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
زرائع کے مطابق نگران صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب تعینات کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کے تجویز کردہ محسن رضا نقوی کو متفقہ طور پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نامزد کر کے اس تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

