مختصر مدت میں وہ کام کر کے جائیں کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں، محسن نقوی کی کابینہ کو ہدایت

مختصر مدت میں وہ کام کر کے جائیں کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں، محسن نقوی کی کابینہ کو ہدایت  فائل فوٹو مختصر مدت میں وہ کام کر کے جائیں کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں، محسن نقوی کی کابینہ کو ہدایت

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنی کابینہ کو کہا ہے کہ عوام کو ہر محکمے کی طرف سے ریلیف ملتا نظر آنا چاہیے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نگراں صوبائی وزرا نے ملاقات کی، جس میں نگران وزیراعلی کی صوبائی وزراء کو مبارکباد دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالی کی عطا کردہ ذمہ داری کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دیا ہے، عوام کو ہر محکمے کی طرف سے ریلیف ملتا نظر آنا چاہیے۔

محسن نقوی نے کابینہ ارکان کو ہدایت کی کہ مختصر مدت میں وہ کام کر کے جائیں کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں۔

install suchtv android app on google app store