پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت کے لئےپی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت میں رابطے

 پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت پرپی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت میں رابطے فائل فوٹو پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت پرپی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت میں رابطے

پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق کی قیادت کا ایک اور رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کی جس میں اسمبلی کی تحلیل اور دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں رہنما ق لیگ مونس الہٰی بھی شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے پرویزالہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کیا۔

install suchtv android app on google app store