وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی اورمونس الٰہی سے اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سے ملاقات۔سیاسی صورتحال پرتفصیلی مشاورت ۔ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے قواعد وضوابط اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور آئینی صورتحال کے ٹیکنیکل پہلوؤں پر غور کیا گیا۔اپوزیشن کے غیر آئینی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ pic.twitter.com/rVH1a8IJjW
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) December 3, 2022
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والوں کے نمبرز کم ہیں اورباتیں زیادہ کرتے ہیں، تحریک عدم اعتماد اورگورنرراج کی باتیں گیدڑ بھبھکیاں ثابت ہوں گی۔
پرویز الٰہی کا یہ بھی کہنا ہے کہ27 کلومیٹرکے وزیراعظم کے پاؤں تلے سے زمین سِرک رہی ہے۔
مونس الٰہی نے کہا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے، پنجاب اسمبلی اور وزارتِ اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے۔