لاہور میں پتنگ کی قاتل ڈور نے شہری کی جان لے لی

لاہور میں پتنگ کی قاتل ڈور نے شہری کی جان لے لی فائل فوٹو لاہور میں پتنگ کی قاتل ڈور نے شہری کی جان لے لی

لاہور میں پتنگ کی قاتل ڈور نے شہری کی جان لے لی جس پر سی سی پی او لاہور نے پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یتیم خانہ چوک کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ساتھ ہی پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

install suchtv android app on google app store