پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں کمی کا اعلان

پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں کمی کا اعلان فائل فوٹو پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں کمی کا اعلان

پنجاب حکومت نے لاہور میں چلنے والی اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرایوں میں کمی کردی۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق اورنج ٹرین کا کرایہ اب کلومیٹر کے حساب سے لیا جا رہا ہے اور اورنج ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 روپے کردیا گیا ہے۔

آپریشنل انچارج نے بتایا کہ 16 کلومیٹر سے زائد سفر کا کرایہ 40 روپے ہوگا۔

دوسری جانب کرائے میں کمی کا اطلاق ہونے پراورنج لائن ٹرین پر مسافروں کا رش ہوگیا۔

رش بڑھنے پر مختلف اسٹیشنز پر مسافروں کو ٹکٹ کےحصول میں مشکلات کا سامنا ہے اور مطالبہ ہے کہ انتظامیہ کو ٹکٹ کاؤنٹرزپر اضافی عملہ تعینات کرنا چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store