پی ٹی آئی کا لانگ مارچ فوری روکنے کی استدعا مسترد

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ فائل فوٹو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ رکوانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے مختصر سماعت کے بعد وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ فوری روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیرکو تمام فریقین کو سن کر فیصلہ دیں گے۔

جسٹس جواد حسن نے کہاکہ عدالت اسی نوعیت کے کیسزپر ماضی میں فیصلے دے چکی ہے، اسی نوعیت کےفیصلے میں ہر سیاسی جماعت کو پر امن احتجاج کا حق ہونا قرار دیا گیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔

install suchtv android app on google app store