مبینہ حملہ آور کا بیان لیک کرنے والوں کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا سلوک کیا

مبینہ حملہ آور کا بیان لیک کرنے والوں کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا سلوک کیا فائل فوٹو مبینہ حملہ آور کا بیان لیک کرنے والوں کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا سلوک کیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیرآباد واقعے کے مبینہ حملہ آور کا بیان لیک کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت تمام عملے کو معطل کردیا، موبائل فونز کے فارنزک کی بھی ہدایت کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر وزیرآباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی، واقعے میں عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا۔

مزید پڑھیں:اسد عمر نے عمران خان حملے میں ملوث افراد کا نام بتا دئیے

واقعے میں ملوث ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا، جس کا ایک ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آیا، جس میں اس کا کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اس لئے مارنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مبینہ حملہ آور کا ویڈیو بیان لیک کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا، متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ غیر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:عمران خان پر حملہ کیوں کیاِ؟ مجرم نے بتا دیا

چوہدری پرویز الٰہی تھانے کے تمام عملے کے موبائل قبضے میں لے لئے گئے، موبائل فونز کا فارنزک آڈٹ کرایا جائے گا۔

انہوں نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ تحقیقات کرکے محرکات سامنے لائیں گے۔

install suchtv android app on google app store