توشہ خانہ ریفرنس کیس : مذمتی قرارداد کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے ارکان کا احتجاج

  • اپ ڈیٹ:
پنجاب اسمبلی: مسلم لیگ (ن) کے 18 ارکان کی رکنیت معطل فائل فوٹو پنجاب اسمبلی: مسلم لیگ (ن) کے 18 ارکان کی رکنیت معطل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے 18 اراکین کی رکنیت معطل کر دی۔پنجاب اسمبلی میں توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے پر مذمتی قرارداد پیش کرنے کے خلاف مسلم لیگی (ن) اراکین نے احتجاج کیا تھا۔

اسپیکر نے احتجاج کی پاداش میں مسلم لیگ (ن) کے 18 اراکین کی رکنیت معطل کر دی ہے، ان ارکان اسمبلی پر ایوان میں داخلے پربھی 15 روز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

معطل شدہ اراکین میں عظمی بخاری، راحیلہ خادم، میاں عبدالروف، سمیع اللہ خان اور دیگر شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق معطل شدہ اراکین نے ایوان میں احتجاج کیا۔جس کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی اور تحریک انصاف کی لیڈر شپ کے خلاف نعرے بازی کی گئی

install suchtv android app on google app store