مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، بینچ کی سماعت سے معذرت

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ کے فاضل رکن نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے لیے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواست پرسماعت سے معذرت کی۔ بینچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی نے فائل چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی۔ مریم نواز کی درخواست پر چیف جسٹس دوبارہ بینچ تشکیل دینگے۔

مسلم لیگ (ن ) کی رہنما مریم نواز نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ چار سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے۔ اب تک نیب چوہدری شوگر مل کا چالان پیش نہیں کر سکا سکا جبکہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔ عدالت سے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store