راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا کارکن جاں بحق

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا کارکن جاں بحق فائل فوٹو

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کا سرگرم سیاسی رکن جاں بحق ہو گیا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والا کار سوار شخص ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا، مقتول تحریک انصاف کا سرگرم سیاسی رکن تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر پیش آیا، جس کی زد میں آکر ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت ذوالفقار ستی کے نام سے ہوئی جو تحریک انصاف کا سرگرم سیاسی کارکن تھا۔

install suchtv android app on google app store