پنجاب میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے گریجویشن تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سینیٹر اعجاز چوہدری نے ملاقات کی۔

پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا حقیقی دور شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل خاص طور پر طلباء ہماری توجہ کا خصوصی مرکز ہیں۔پہلے میٹرک تک تعلیم مفت کی، اب گریجویشن تک مفت تعلیم دیں گے۔

ملاقات میں چوہدری پرویز الہی کا کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر ملک وقوم کی خدمت کریں گے۔ ریسکیو 1122 کی طرح عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حقیقی ویژنری منصوبے لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری اداروں میں معذور افراد کیلئے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت معذور افرادکو10ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دے گی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے معذورافراد کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب کے تمام اداروں میں معذور افراد کیلئے پوسٹوں کو اپ گریڈکریں گے۔

install suchtv android app on google app store