پنجاب بھر میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

مارکیٹ فائل فوٹو مارکیٹ

پنجاب بھر میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی، جس کے بعد مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں رات دیر تک جاری رہ سکیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تاجروں کی جانب سے دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کئی ماہ سے کیا جا رہا تھا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مقررہ وقت پر دکانیں بند کرنے کا حکم نامہ معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ علاوہ ازیں فیصلے کے مطابق کاروباری سرگرمیاں اب اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تاجر برادری کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تاجر رات گئے تک کاروبار کرسکیں گے، اس سلسلے میں انہوں نے سیکرٹری انڈسٹری کو نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی بھی ہدایت کی جب کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store