پنجاب کے سیاحتی مقامات پر رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز

مری فائل فوٹو مری

پنجاب کے سیاحتی مقامات سے متعلق راہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 1421 کا آغاز کر دیا گیا، اب کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سیاح ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد لے سکیں گے.

اب اگر سیاحوں کو کہیں کوئی مدد یا معلومات درکار ہیں تو ہیلپ لائن 1421 پر کال کر کے حاصل کر سکتا ہے، پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے ہیلپ لائن وضع کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ہیلپ لائن پر کوئی شخص ایمرجنسی کال کرے گا تو اس پر فوری کاروائی شروع ہو جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احسان بھٹہ سیکرٹری سیاحت پنجاب کا کہنا ہے کہ جب کوئی بھی شخص ہیلپ لائن استعمال کرے گا تو مری میں سکواڈ موجود ہوگا اگر وہ مطمئن نہ ہوا تو یہاں موجود لوگ ایف آئی آر بھی درج کرائیں گے، سیاحوں کی سہولت اور مدد کیلئے مری میں خصوصی ٹورسٹ سکواڈ بھی لانچ کیا جائے گا، ٹورسٹ سکواڈ ایک سو چھ افراد پر مشتمل ہو گا۔

پہلے یہ سروس مری میں شروع ہو گی، جس کے بعد مرحلہ وار پورے پنجاب میں ہیلپ لائن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store