حال ہی میں ن لیگ میں شامل ہونے والے نذیر چوہان گرفتار

نذیر چوہان گرفتار فائل فوٹو نذیر چوہان گرفتار

پنجاب پولیس نے حال ہی میں ن لیگ میں شامل ہونے والے نذیر چوہان کو گرفتار کرلیا ہے۔

لیگی رہنما نذیر چوہان کو کو لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما خالد گجر کے کیمپ پر حملہ کرنے کے کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔ 

سی سی پی او لاہور نے ن لیگی رہنما کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نذیر چوہان کو انتخابی ریلی میں فائرنگ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ نذیر چوہان کو سی آئی اے پولیس نے تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے جاری انتخابی مہم کے دوران نذیر چوہان کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر کے کیمپ پر فائرنگ کی گئی تھی، جس سے پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کا بھتیجا اور خالد گجر کا بیٹا زخمی ہوگیا تھا۔

install suchtv android app on google app store