پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرارداد منظور، استعفے کا مطالبہ

  • اپ ڈیٹ:
سکندر سلطان راجا فائل فوٹو سکندر سلطان راجا

پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی جس میں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد حکومتی رکن سید عباس شاہ نے ایوان میں پیش کی جسے ارکان نے منظور کیا۔ 

قرارداد کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کی وجہ سے ملک میں سیاسی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے ملک کو معاشی بحران کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان ناقابل تردید اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر موجودہ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور اراکین فوری طور پر مستعفی ہوں تاکہ صاف اور شفاف الیکشن ایماندارانہ طریقے سے ہو سکیں۔

اسی طرح تمام سیاسی جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ مل کر غیر متنازع اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی تشکیل میں کردار ادا کریں۔

install suchtv android app on google app store