بطور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے سرکاری پروٹوکول و سیکیورٹی واپس لے لی گئی

حمزہ شہباز فائل فوٹو حمزہ شہباز

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے فیصلہ جاری ہونے کے بعد حمزہ شہباز سے سرکاری پروٹوکول اور وزیراعلیٰ پنجاب دی جانے والی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ غلط قرار دی گئی ہے جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ منتخب کیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آتے ہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے سرکاری سیکیورٹی اور پروٹوکول عملہ فوری واپس لے لیا گیا ہے اور سرکاری عملے کو ظہور الٰہی روڈ پر چوہدری پرویز الہی کی رہائشگاہ پہنچنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کا فیصلہ اپنی رپائشگاہ ماڈل ٹاون پر سنا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان لاہور میں موجود ہیں جنہوں نے انتظامی عملے کو حلف برداری کی تقریب کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store