پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کردی

  • اپ ڈیٹ:
الیکشن کمیشن آف ہاکستان فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف ہاکستان

الیکشن کمیشن نےپی پی 7 راولپنڈی  میں دوبارہ گنتی  کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کے لئے خاطر خواہ ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔ پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے 21 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی استدعا کی تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی امیدوار نے ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست کو مسترد کئے جانے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ ضمنی الیکشن میں پی پی7 راولپنڈی میں  مسلم لیگ ن کے امیدوار49 ووٹوں کے فرق سے کامیاب قرار پائے تھے۔

install suchtv android app on google app store