ہار جیت ہوتی رہتی ہے، کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہیے، مریم نواز

  • اپ ڈیٹ:
مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ضمنی انتخاب میں ممکنہ شکست پر ردعمل دے دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔

install suchtv android app on google app store