برطانیہ کو مطلوب ملزم 27 سال بعد راولپنڈی سے گرفتار

مطلوب ملزم فائل فوٹو مطلوب ملزم

وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل نے اسلام آباد سے 1995 سے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کو مطلوب مفرور قاتل کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپرس نیوز کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کو مطلوب مفرور قاتل محمد بشارت کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے مئی 1995 میں برطانوی ریاست ویلز میں ایک ایشین شہری کو قتل کیا تھا، بعدازاں ملزم ملک سے فرار ہوگیا تھا جسے برطانوی پولیس نے مفرور قرار دے دیا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر زبیر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ملزم نے برطانیہ سے پاکستان آکر اپنی شناخت ضمیر علی کے نام سے تبدیل کرلی تھی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر زبیر احمد شیخ ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتاری کا کامیاب آپریشن یو کے نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) اسلام آباد کے تعاون سے کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کا یہ کامیاب آپریشن پاکستان اور برطانیہ کے لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کو ظاہر کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store