لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند

لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند فائل فوٹو لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مارچ سے پہلے انتظامیہ نے لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور،سگیاں پل، بابو صابو انٹرچینج ، ٹھوکر نیاز بیگ، ایسٹرن بائی پاس سیالکوٹ موٹروے اور کاہنہ کو بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب موٹروے ایم فور کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ ٹول پلازہ پر کنٹینر پہنچا کر ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹر وے ایم تھری کو رجانہ ، پیرمحل وریام والا ٹول پلازہ پر بند کر دیا گیا ہے جب کہ تمام انٹرچینج پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

install suchtv android app on google app store