میرے لیے یہ جہادہے، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے: عمران خان

عمران خان کا سیالکوٹ جلسے سے خطاب فائل فوٹو عمران خان کا سیالکوٹ جلسے سے خطاب

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف بیرون ملک اور بند کمروں میں سازش ہو رہی ہے کہ میری جان لے لی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک ویڈیو بنا کر محفوظ مقام پر رکھ دی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ویڈیو سامنے آ جائے گی، اس ویڈیو میں میرے خلاف سازش کرنے والوں کے نام ہیں۔

سیالکوٹ جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں نے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے کہ اس ملک میں کبھی طاقت وار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے کہ ہمیں امریکہ کی غلامی کرنا پڑی گی، سیالکوٹ کے لوگ بتائیں کیا وہ غلامی کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بات سن لو یہ سیاست نہیں ہو رہی یہ انقلاب ہے، اس کو نواز شریف لندن میں بیٹھ کر نہیں روک سکتا نہ ہی اس کا بھائی،اور نہ قتل کرنے والا وزیر داخلہ بھی انقلاب کو نہیں روک سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ بہت عاجزی سے عدلیہ سے سوال پوچھ رہا ہوں، آپ کو عمران خان سے بہت خطرہ ہو گا اس لئے 12 بجے عدالتیں کھول دیں، میں شاید بہت خطرناک تھا جو رات گئے عدالتیں کھول دیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اورحمزہ شہباز پر24 ارب کےایف آئی اےکےکیسز ہیں، ڈاکٹررضوان پردباوَڈالاگیا،حمزہ شریف نےانہیں دھمکیاں دیں، وہ شدیددباوَمیں تھے جس کی وجہ سے انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اوروہ مرگئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کےکیس کی تحقیقات کرنےوالےایف آئی اے افسر کوبھی کل ہارٹ اٹیک ہو گیا، کہاں ہیں میری عدالتیں، آپ کا کام ہے ان کی حفاظت کرنا، اس ملک کے ادارے کیسے طاقتور مجرموں کے سامنے کھڑے ہوں گے، جیلوں میں قید چھوٹے چوروں کا کیا قصورہیں کہ وہ بند ہیں۔ اگربڑےچوروں کونہیں پکڑناتوان غریب چھوٹےچوروں کوچھوڑدیں۔

عمران خان نے کہا کہ کفرکا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا،ایف آئی اے آپ پر کیسز بناتی ہے، آپ اقتدار میں آ کر کیسز بنانے والوں کو فارغ کر دیتے ہیں، عدلیہ سے سوال کرتا ہوں کون اس ملک کی حفاظت کریگا؟ آپ کے سامنے ہمارے ملک کی تباہی ہو رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام کا یہ جنون جلسوں میں قیمے والے نان دے کر حاصل نہیں کیا جا سکتا، ہمارے دور میں فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، سارےبرصغیر سب سےزیادہ روزگار پاکستان میں میسر آیا، پاکستان گروتھ ریٹ تقریباً 6 فیصد تک پہنچ چکا تھا، جب ہماری حکومت گرائی گئی تواس وقت پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول امریکہ جارہےہیں ،ان کوپتہ ہےکہ آپ کاچوری کاپیسہ کہاں کہاں پڑاہے؟ بلاول یاد رکھنا ان کی ایجنسیز کو پتہ ہے تمہارے بینک اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں، بلاول تم امریکہ کے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ڈالر کر بات نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ جہادہے، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں مجھے کوئی خوف نہیں ہے،ہم ٹرینڈ بھی ہیں اور تیار بھی ہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت نے سازش کر کے ہمیں بڑے میدان میں جلسہ نہیں کرنے دیا، نواز شریف بزدل ہے، جس نے زندگی میں کوئی ایک کام ایمانداری سے نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنی بیماری کی ایسی اداکاری کی کہ لگتا تھا ابھی مرجائے گا ، مگر جیسے ہی انہوں نے جہاز کی سیڑھیاں دیکھیں تو فوراً اس میں جاکر بیٹھ گئے۔ شریف اور زرداری خاندان نے تیس سال حکومت کی، ہمیں صرف ساڑھے تین سال اقتدار ملا، شہباز شریف کہتا ہے، پاکستانی بھکاری ہیں، اس لیے انہیں امریکی غلامی کرنی پڑےگی۔

انہوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خواجہ وینٹی لیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو وینٹی لیٹر پر تم نے ڈالا ہے ، ہم نے تو صرف ساڑھے تین سال ملک میں حکومت کی ، تم لوگ یہاں سے پیسہ لوٹ لوٹ کر باہر لے گئے ہو۔

install suchtv android app on google app store