وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ، وزیراعظم کی ہدایات کے بعد منظور کیا، چوہدری سرور

چوہدری سرور فائل فوٹو چوہدری سرور

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ وزیراعظم کی ہدایات کے بعد منظور کیا تھا۔

لاہورمیں بزنس کونسل کے سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری سرور نے کہا کہ سیاسی گرمی بھی بہت بڑھ گئی ہے، غیر یقینی صورتحال ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کروں گا، ایک ہفتے کیلئے دبئی جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ وزیر اعظم کی ہدایات کے بعد منظور کیا تھا ، اس وقت 6 وزرا اور اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی گورنر ہاؤس میں موجود تھے، سب کہہ رہے تھے کہ استعفیٰ منظورکیا جائے۔

چوہدری سرور کا کہناتھا کہ پوری تحریک انصاف ایک نکتے پر تھی کہ پنجاب میں اپنا امیدوار لایا جائے۔

install suchtv android app on google app store