فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے: پرویز الہیٰ

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر فوج کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمہ میں ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور آرمی چیف ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوتے ہیں جبکہ آرمی چیف کو نشانہ بنانے کا مطلب فوج ہی کو نشانہ بنانا ہوتا ہے۔ پروپیگنڈا کرنے والے عناصر ملکی دفاع کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے لیکن فوج دشمن قوتوں کو مایوسی ہو گی اور فوج موجودہ بحران سے سرخرو ہو کر نکلے گی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی جارجیت کا ہمیشہ دندان شکن جواب دیا لیکن مسلم لیگ ن عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر فوج کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں فوج ہی ملک و قوم کے تحفظ اور سالمی

install suchtv android app on google app store