پنجاب میں 85 دن بعد سی این جی اسٹیشنز مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں گھروں کا پریشر بدھ سے بہتر ہو جائے گا۔
چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق پہلے ہفتے میں پیر ،بدھ اور جمعہ کو گیس اسٹیشنز کھولے جائیں گے جہاں صبح 9 سے شام 5 بجے تک گیس ملے گی جب کہ دوسرے ہفتے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔
غیاث پراچہ نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کھلنے سے عوام کو فائدہ ہوگا اور روزگار بحال ہوگا جب کہ امپورٹ بل میں اربوں روپے کی کمی ہو گی۔
سوئی گیس حکام کے مطابق گیس کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے جس کے بعد پاور، سیمنٹ اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر سیکٹرز کو بھی گیس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ پنجاب میں گھروں کا پریشر بدھ سے بہتر ہو جائے گا