سروے سامنے آیا تو عثمان بزدار سب سے کامیاب وزیر اعلیٰ تھے، وزیر اعظم عمران خان

سروے سامنے آیا تو عثمان بزدار سب سے کامیاب وزیر اعلیٰ تھے، وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو سروے سامنے آیا تو عثمان بزدار سب سے کامیاب وزیر اعلیٰ تھے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈاجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی مہم عثمان بزدار کے خلاف چلی، اتنی کسی اور وزیر اعلیٰ کے خلاف نہیں چلی ہو گی۔

سروے سامنے آیا تو عثمان بزدار سب سے کامیاب وزیر اعلیٰ تھے، عمران خان نے کہا کہ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ ہیٹ پہن کر پھرتے تھے، کھانسی بھی آتی تھی تو علاج کے لیے لندن چلے جاتے تھے۔

یاد رہے چند روز قبل انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپنین ریسرچ کی نئی سروے رپورٹ جاری کی گئی تھی، جس کے مطابق پنجاب کے 45 فیصد رائے دہندگا ن نے عثمان بزدار کوبہترین وزیراعلیٰ قراردیا۔

اس فہرست میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دوسرے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ تیسرے اورقدوس بزنجو چوتھے نمبر پر، خیبر پختونخوا کے41 فیصد نے وزیراعلیٰ محمود خان کے حق میں رائے دی، سندھ کے 38 فیصد نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ و کے حق میں رائے دی، جبکہ بلوچستان کے 32 فیصد رائے دہندگان نے قدوس بزنجو کے حق میں رائے دی۔

install suchtv android app on google app store