کھاد نہ ملنے پرکسانوں اور ڈیلر میں ہاتھا پائی

کھاد نہ ملنے پرکسانوں اور ڈیلر میں ہاتھا پائی فائل فوٹو کھاد نہ ملنے پرکسانوں اور ڈیلر میں ہاتھا پائی

کھاد کی قلت سے پریشان کسان کھاد کے ڈیلر سے لڑ پڑے۔ پنجاب اور سندھ میں یوریا کھاد کی قلت تاحال برقرار ہے جس کی وجہ سے کسان مارے مارے پھر رہے ہیں۔

بہاولپور میں کاشت کار اور کھاد ڈیلر آپس میں لڑ پڑے اور اس دوران دونوں جانب سےگھونسوں ، مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
اس کے علاوہ دونوں گتھم گتھا گروپس نے ایک دوسرے کو اینٹیں بھی ماریں۔

کاشت کاروں نے ڈیلر پر الزام لگایا کہ کھاد ڈیلر لائن کے بغیر اور من پسند افراد کو کھاد تقسیم کررہا تھا۔

install suchtv android app on google app store