ملک میں عالمی وبا کا وار تیز، اسلام آباد میں سب سے زیادہ کورونا مثبت کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا کا وار تیز، اسلام آباد میں سب سے زیادہ کورونا مثبت کیسز رپوٹ فائل فوٹو ملک میں کورونا کا وار تیز، اسلام آباد میں سب سے زیادہ کورونا مثبت کیسز رپوٹ

اسلام آباد میں کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ یومیہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1131 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی.

ڈی ایچ او کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے اپیل کی ہے کہ شہری ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔


دوسری جانب کراچی میں کورونا کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

install suchtv android app on google app store