شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر

شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر فائل فوٹو شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن دھند کے باعث معطل ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو اسلام آباد ٹول پلازہ سے پنڈی بھٹیاں، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آبادجبکہ ایم فائیو ملتان سے رحیم یار خان تک بند ہے۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم فورٹین ہکلہ سے عیسٰی خیل تک بند ہے جبکہ شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے ۔

install suchtv android app on google app store