پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو ہوں گے: میاں محمود الرشید

وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید فائل فوٹو وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید

وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے صوبے میں 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ براہ راست بلدیاتی انتخاب میں ہر شہری اپنا نمائندہ خود منتخب کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیا، ہماری کوشش ہے کہ مقامی حکومتوں کو با اختیار نظام دیں۔

محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کا کام قانون سازی کرناہوتا ہے لیکن وہ بلدیاتی نمائندوں کا کام کر رہے ہیں، ارکان اسمبلی کبھی فنڈز کے پیچھے اور کبھی ٹھیکیدار کے پیچھے ہوتے ہیں۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ ہمارا اصل کام عوامی مسائل کا حل اور قانون سازی ہے، بلدیات کا سارا کام ارکان اسمبلی اپنے ذمے لیے ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store