دھند کے باعث حدِنگاہ انتہائی کم، لاہور سیالکوٹ سمیت کئی مقامات سے موٹروے بند

موٹروے پولیس فائل فوٹو موٹروے پولیس

دھند کے باعث حدِنگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے کے مختلف جہگوں سے بند کر دیا گیا۔

ٹھوکرنیازبیگ سےکالا شاہ کاکو اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو ٹریفک کیلئے بندکر دیا گیا ‏ہے۔ موٹروے ایم2 کو لاہور سےپنڈی بھٹیاں تک دھند کےباعث بند کیا گیا ہے۔

موٹروے ایم تھری فیض پور لاہور سے درخانہ تک دھندکی وجہ سے بند کی گئی ہے۔ شورکوٹ موٹروےایم 4 کو ‏باہو انٹرچینج سے ٹوبہ، گوجرہ انٹرچینج تک بند کیا گیا ہے۔ اسی طرح موٹروے باہو انٹرچینج سے عبدالحکیم تک ‏ٹریفک کیلئے بند ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح موٹرو ے ایم 2 کو حد نگاہ میں بہتری کے بعد ٹریفک کے لیے کھولا گیا تھا جب کہ ‏لاہور سے سیالکوٹ ایم 11 اور لاہور سے ملتان موٹروے ایم تھری کوحد نگاہ بہتر ہونے پر کھولا گیا۔‏

دوسری جانب اوکاڑہ نیشنل ہائی وے اور گرد و نواح میں شدیددھند کا راج ہے جس کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ‏اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ہائی وے حکام کا کہنا ہے کہ دوران سفر ڈرائیور حضرات گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھیں مسافر حضرات غیرضروری ‏سفر سے اجتناب کریں اور دورانِ سفر گاڑیوں کی فوگ لائٹس کو آن رکھیں۔

install suchtv android app on google app store