وزیراعلیٰ پنجاب کا مری میں متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ

وزیراعلیٰ  پنجاب کا مری میں متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب کا مری میں متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ

وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے مری میں  متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔ متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ریلیف کمشنر اورسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے امدادی سرگرمیوں پربریفنگ دی۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاو ن خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ نے سڑکوں کی بحالی اور ریلیف آپریشن میں تیزی ہدایات  کی ہیں۔

install suchtv android app on google app store