ساڑھے 3 سال میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا: حمزہ شہباز

ساڑھے 3 سال میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا: حمزہ شہباز فائل فوٹو ساڑھے 3 سال میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا: حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے پرانے کو بھی تباہ کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی مسلم لیگ ن کا کارکن ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قوم سے جھوٹے وعدے کیے اور آج گھروں میں فاقے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج لوگوں کے پاس نئے کپڑے بنانے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ نیا پاکستان بنانے والوں نے کہا تھا ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن آج بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ آج لاکھوں لوگ بےروزگار ہو کر گھروں میں بیٹھے ہیں اسی لیے عمران نیازی سے مجھے نفرت نہیں لیکن ان پر غصہ ضرور ہوں کیونکہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے پرانے کو بھی تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جیلوں کا حساب نہیں مانگتی لیکن عوام کا احساس کریں اور سویلین بالادستی قائم ہونے تک جمہوریت کی گاڑی نہیں چل سکتی۔ یہ جعلی وزیر اعظم ہے جبکہ یہ ووٹ چور اور جھوٹا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا اور 200 ارب ڈالر لانے کا وعدہ آج تک پورا نہیں ہو سکا۔ تمام ملکی مسائل کا حل آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں ہے۔

install suchtv android app on google app store