فیاض الحسن چوہان بھی جنید کی شادی پر خوش، مٹھائی لے کر پہنچ گئے

فیاض الحسن چوہان بھی جنید کی شادی پر خوش، مٹھائی لے کر پہنچ گئے فائل فوٹو فیاض الحسن چوہان بھی جنید کی شادی پر خوش، مٹھائی لے کر پہنچ گئے

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کیلئے مٹھائی لے کر اسمبلی پہنچ گئے۔

فیاض چوہان نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ مٹھائی کیوں لائے ہیں اور آپ خوش دکھائی دے رہے ہیں؟
وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ بنیادی طور پر بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں اُن کی ترجمان عظمیٰ بخاری صاحبہ کیلئے یہ مٹھائی لایا ہوں جب کہ انہوں نے ویڈیو میں مٹھائی بھی دکھائی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اپنی لیڈر کی خوشی میں بہت خوش ہوتی ہیں ہم نے سوچا کہ ہم بھی ان کی خوشی میں شریک ہوجائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنید صفدر کی بارات کی تقریب ہوئی جب کہ 17 دسمبر کو ان کا ولیہ لاہور میں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store