تم نے نئے پاکستان کے چکر میں پرانا پاکستان بھی بربادکردیا، حمزہ شہباز کی وزیر اعظم پر لفظی گولہ باری

تم نے نئے پاکستان کے چکر میں پرانا پاکستان بھی بربادکردیا، حمزہ شہباز کی وزیر اعظم پر لفظی گولہ باری فائل فوٹو تم نے نئے پاکستان کے چکر میں پرانا پاکستان بھی بربادکردیا، حمزہ شہباز کی وزیر اعظم پر لفظی گولہ باری

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہےکہ عمران نیازی اس ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے اور اب احتساب ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم چار سال سے آپ کے انتقام کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، آپ نے عوام کو کبھی ایک کروڑ نوکریوں اور کبھی 50 لاکھ گھر کا جھانسہ دیا مگر اب پاکستان کے عوام نے عمران نیاز ی کے خلاف چالان کاٹ دیا ہے ،حکومت کے خلاف جھوٹ، مہنگائی اوربیڈ گورننس کا چالان کٹ چکا ہے، اب عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔


انہوں نے کہا کہ ظالم حکومت سے جان چھڑانے کےلیے سڑکوں اور پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے ساتھ جدوجہد کریں گے، ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کےساتھ بات کی ہے اور پی ڈی ایم بھی اپنا لائحہ عمل طے کر رہی ہے۔

حمزہ شہباز نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تمہارے نورتن آکر عوام کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں، عوام کو پہرہ دینا ہے کہ کابینہ میں بیٹھے نورتن بھاگنے نہ پائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اس ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے، نیازی صاحب ہوش کے ناخن لو، اپنا گھر چند لاکھ میں ریگولرکرالیا اور غریبوں کےلاکھوں گھر گرادیے، تم نے نئے پاکستان کے چکر میں پرانا پاکستان بھی بربادکردیا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کھلےگا تو عمران نیازی کو منہ چھپانےکی جگہ نہیں ملےگی، آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے، اب احتساب ہوگا، آپ آٹا، چینی اسکینڈل میں اربوں روپے کی خورد برد کر رہے ہیں۔ْ

ان کا کہنا تھا کہ اپنا کام کرتے نہیں اور تختیاں لگاتے ہیں، شرم نہیں آتی، پوچھ لینا تھا کہ گرین لائن منصوبہ کس کا ہے، گرین لائن کا افتتاح کرتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی۔

install suchtv android app on google app store