تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کی ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی سے ملاقات

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کی ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی سی  ملاقات فائل فوٹو تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کی ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی سی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے لاہور میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی سی ‘خیرسگالی’ ملاقات کی اور جیل سے رہائی پر انہیں مبارک باد دی۔

ٹی ایل پی کے ترجمان ابن اسمٰعیل نے مسجد رحمت اللعالمیں ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‏اعجاز چودھری نے سربراہ ٹی ایل پی کو رہائی پر مبارک باد اور گلدستہ پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے سینیٹر نے ٹی ایل پی کے بانی خادم حسین رضوری کی قبر پر بھی حاضری دی جن کا عرس 21 نومبر مسجد رحمت اللعالمین میں جاری ہے۔
ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ ‏اعجاز چودھری ذاتی حیثیت میں ملنے آئے تھے اور سیاسی بات چیت کا سلسلہ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سے ذاتی حیثیت میں وعدے کے مطابق ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطوں میں رہیں، جن کا ماضی مختلف ہوسکتا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ معاشرے کے مختلف طبقات سے خوش گوار تعلقات برقرار رکھنا ریاستی ذمہ داری ہے تاکہ غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں اور معاشرے میں امن، برداشت اور تحمل کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا تو میں نے اطمینان کا اظہار کیا تھا اور اس پر مکمل عمل درآمد کے لیے امید اور دعا کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ اس پر عمل کیا گیا اور آج میں ان سے ملنے کے لیے یہاں موجود ہوں۔

install suchtv android app on google app store