سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے دہشت گرد گرفتار، دھماکا خیز مواد، دستی بم اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد

سی ٹی ڈی فائل فوٹو سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی پولیس نے نواحی اڈہ میردادمعافی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد، دستی بم اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیا۔


صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں سی ٹی ڈی پولیس نے نواحی اڈہ میرداد معافی میں کارروائی کی ، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتارکرلیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سے دھماکا خیزمواد، دستی بم اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوا ، تاہم مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے دو روز قبل سی ٹی ڈی کی جانب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں خفیہ اطلاع پر 71آپریشن کیے گئے تھے، آپریشنزمیں 73 مشتبہ افرادکوتفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ تفتیش کے بعد7 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ، دہشت گردوں کے قبضے سے نفرت انگیزمواد، ممنوعہ سامان برآمد کرلیا ، گرفتار مبینہ دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store