لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا پابندیاں آج سے ختم

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا پابندیاں آج سے ختم فائل فوٹو لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا پابندیاں آج سے ختم

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ا سمارٹ لاک ڈاون کے تحت پابندیاں آج سے ختم ہوگئی ہیں۔ اب بازار ہفتہ میں 6روز کھلے رہیں گے۔کاروبار کی اجازت رات 10 بجے تک ہوگی۔ تمام مزارات زائرین کے لیے کھول دیئے جائیں گے۔ شہریوں کے لیے پارکس بھی کھلے رہ سکیں گے۔

تفریحی مقامات50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ پنجاب بھر میں آوٹ ڈور تقریبات میں 400 ویکسینیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

ان ڈور تقریبات میں 200ویکسینیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہے۔ ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈائیننگ کی رات12 بجے تک اجازت ہے۔
ملک بھر کے لیے این پی آئیز 30 ستمبر تک نافذ رہیں گی۔ نافذ العمل این پی آئیز کا جائزہ 28 ستمبر کولیا جائے گا۔

وزارت صحت نے قومی سطح پر کورونا مثبت تناسب کے اعداد و شمار بھی جاری کیے ہیں۔ ملک بھر میں 13 ستمبر سے 19 ستمبر تک کورونا مثبت کیسز کی شرح4 فیصد سے 6 فیصد کے درمیان رہی۔

ملک بھر میں 35 فیصد وینٹیلیٹر کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ پاکستان کے پانچ شہر کورونا کے باعث ہائی الرٹ ہیں۔

فیصل آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 اشاریہ 70 فیصد ہے۔ میرپور میں10 اشاریہ 19، حیدرآباد9 اشاریہ 90، مردان8 اشاریہ 42 اور مظفرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ہے۔

وزارت صحت نے پاکستان میں تصدیق شدہ کورونا ویکسین کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں آٹھ قسم کی کورونا ویکسین استعمال کی جا رہی ہیں۔ پاکستان میں استعمال ہونے والی کورونا ویکسین میں سائنو ویک، سائنو فارم، ایسٹرازنکا اور موڈرنا شامل ہیں۔

فائزر، سپوتنک، پاک ویک اور کین سائنو کورونا ویکسین بھی پاکستان میں لوگوں کو لگائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں استعمال ہونے والی 8 کورونا ویکسین میں سے چھ ڈبل ڈوز اور دو سنگل ڈوز ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے ڈبل ڈوز ویکسین کا دورانیہ 28 دن مختص کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store